آٹھ صوبائی فیسران تبدیل کرکے مختلف محکموں میں تعیناتیاں

گلگت(سپیشل رپورٹر)گلگت بلتستان بیوروکریسی میں تبادلے و تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا محکمہ سروسز سے جاری نوٹفکشن کے مطابق آٹھ صوبائی فیسران کو تبدیل کرکے مختلف محکموں میں تعیناتیاں کی گئی ہیں جس میں ظفر وقار تاج سیکریٹری پانی و بجلی،محمد سلیم افضل کو سیکریٹری تعلیم،طارق حسین سیکریٹری ٹو گورنر،ولی خان سیکریٹری سوشل ویلفیئر،لیفٹیننٹ(ر)محمد خالد سلیم ڈائریکٹر جنرل جی بی ڈی ایم اے،کیپٹن (ر) طیب سمیع خان ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی، عامر خان کو انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات اور سیکریٹری داخلہ اقبال حسین کو سینییر ممبر بورڈ ف ریونیو گلگت بلتستان کا اضافی چارج دیا گیا۔

شیئر کریں

Top