استورمیں ایس کام اورانٹرنیٹ کی سروس میں تعطل،صارفین ازیت کاشکار

111.jpg

استور(بیوررورپورٹ)ضلع استور میں ایس کام کی سروس اور انٹر نیٹ کی سروس گزشتہ کئی ماہ سے بدستور درد سر بن گئی ہر پانچ منٹ بعد اکثر انٹر نیٹ کی سروس معطل ہو جاتی ہے جبکہ ایس کام کا نیٹ ورک بھی شدید متاثر گزشتہ کئی ماہ نظام درہم برہم ہونے کی وجہ سے صارفین کو سخت مسائل اور مشکلات کے ساتھ زہینی پریشانی کا سامنا ایس سی او کے حکام بالا سے بار بار اپیلوں کے باوجود کوئی پرسان حال نہیں اکثر پورے مہینے میں بڑی مشکل سے تقربیا دس دن انٹر نیٹ کی سہولیات صارفین استعمال کر رہے ہونگا باقی بیس دن اکثر نظام بار بار شدید متاثر جبکہ بلات پورے ماہ کا ادا کیا جاتا ہے دور جدید میں بھی فرسودہ نظام کی وجہ سے صارفین خاص کر سرکاری امور کاروباری حضرات اور میڈیا سے وابسطہ عوام کو شدید مسائل اور مشکلات کا سامنا ان تمام حالات میں کوئی پرسان حال نہیں کوئی پوچھنے والا نہیں کوئی نوٹس لینے والا نہیں عوام نے ڈی جے ایس سی او اور کمانڈر ایس سی او گلگت بلتستان سے اپیل کی ہے کہ صارفین کے مسائل مشکلات اور پریشانی کے حوالے سے فوری نوٹس لے کر صارفین کی مشکلات کو فوری دور کی جائیں اور سروس کو بہتر بنانے کے حوالے بھی فوری اقدامات کی جائیں۔

شیئر کریں

Top