استورمیں برفباری کانیاسلسلہ شروع،غیرضروری نقل وحمل پرپابندی عائد

12345-183.jpg

استور (بیورورپورٹ)ضلع استور میں چند دن موسم صاف رہنے کے بعد کل 17 جنوری سے دوبارہ شدید برفباری کا نیا سلسلہ شروع نظام زندگی ایک مرتبہ دوبارہ سے شدید متاثر لوگ گھروں کے اندر محصور کاروباری مراکز اور سرکاری اداروں کے اندر تعطیلات جیسا سماں کئی صدیوں بعد وزیر اعلی گلگت بلتستان کی طرف سے خصوصی احکامات کی روشنی میں تاریخ میں پہلی مرتبہ تمام بالائی علاقوں سے چار سے پانچ فٹ برف کو صاف کرکے جو زمینی رابطہ بحال ہوا تھا ایک مرتبہ پھر سے عارضی بنیادوں پر زمینی رابطہ منقطع ضلع کے سیاحتی مقامات سے بھی برف کو صاف کرکے پہلی مرتبہ سرمائی سیاحت کو فروغ دینے کے حوالے وزیر اعلی کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کے باوجود ان مقامات سے بھی عارضی بنیادوں دوبارہ رابطہ منقطع ضلع کے اندر جاری خون کو جما دینے والی سردی میں بھی مزید اضافہ ضلع کے اندر نظام زندگی مفلوج دوسری محکمہ موسمیات کی طرف سے شدید برفباری کی پیشینگوئی کے بعد کمشنر دیامر استور ڈویثرن دلدار ملک اور ڈپٹی کمشنر استور محمد زوالقرین کی طرف سے بھی دفعہ 144 کا نفاذ 17 جنوری سے 23 جنوری تک غیر ضروری سفر سے اجتناب مقامی آبادی کے ساتھ سیاحوں سے بھی اپیل ساتھ میں مسافر گاڑیوں میں چین کا استعمال بھی لازمی قرار اس حوالے سے نوٹیفکیشن کا بھی اجرا جبکہ ضلع کے اندر دیگر منگائی ساتھ لکڑی اور گیس کی خودساختہ قیمتوں میں اضافے سے بھی عوامی مسائل اور مشکلات میں اضافہ ہواہے۔

شیئر کریں

Top