استورمیں عمران حکومت کے خاتمہ پرجشن ،نوجوانوں کارقص،آتشبازی

1-4.jpg

استور (بیوررورپورٹ)پی ڈی ایم کے زیر اہتمام بہت بڑی ریلی اور جلسہ گزشتہ رات نو اپریل سے رات اور دن بھر پی ڈی ایم کا جشن لوکل رقص پارٹی ترانوں کے ساتھ آتش بازی کا مظاہرہ اپنی اپنی قیادت کے حق میں نعرہ بازی پی ٹی آئی کے خلاف شدید نعرہ بازی اس موقع پر مسلم لیگ نواز کی قیادت رانا فاروق پیپلز پارٹی کی قیادت محمد طارق اور محمد علی کر رہے تھے جے یو آئی کی قیادت جمعیت طلبہ اسلام کی قیادت عثمان کر رہے تھے ریلیاں پتی پورہ ہرچو گوریکوٹ بولن فینہ چونگرہ عیدگاہ سے برآمد ہو کر احتحاد چوک سے ہوتا ہوا چونگرہ اور پھر عیدگاہ پولو گراونڈ اور قلب چوک میں اختتام پذیر ہونے کے ساتھ رات کو وزیر محل میں ایک پروقار ڈینر کا اہتمام بھی کیا گیا اس تقریب سے خطاب کرتے ہوہے رانا فاروق نے کہا کہ آج یوم نجات کا دن ہے آج جمہوریت اور جموری اداروں کی کامیابی ہے میں سبکو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور انشااللہ آج دن دو بجے قلب علی چوک میں بہت بڑا تاریخی عوامی جلسہ عام ہوگا اور عوام سے بھر پور شرکت کی دعوت ہے اپ لوگ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کر کے یکجہتی کا ثبوت دے دیں اس موقعے پر پیپلز پارٹی کے صدر محمد طارق نے کہا کہ میں تمام پی ڈی ایم کے کارکنوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور شکریہ ادا کرتا ہوں کہ گزشتہ تین روز سے دن رات ہمارے ساتھ جوش اور خروش کے ساتھ کھڑے ہیں یہاں چند ایک سرکاری ملازمین کے ساتھ انتقامی کاروائی قابل مزمت ہے جسکی ہم بھر مزمت کرتے ہیں اور فوری طور پر معطل کیے گئے ملازمین کو بحال کیا جائیں انہوں نے مزید کہا ضلع کے اندر میرٹ پر کام کیا جائیں اور لوگوں کو فوری انصاف فراہم کیا جائیں اس تقریب سے دیگر سیاسی شخصیات اور کارکنوں نے بھی خطاب کیا۔

شیئر کریں

Top