استور(رفیع اللہ خان آفریدی)استور کے بالائی گائوں چورت نانگا پربت کے دامن میں ایک بہت بڑی سمینار تعلیم سب کے لیے اور برابری کی بنیاد پر کے نام سے منقید ہوئی سمیار میں بڑی تعداد میں قریب ترین گاوں چورت ناکے کاگے روپل ترشینگ زیپور رحمن پور اور دیگر ایریا سے عوام خاص کر خواتین کی ایک بہت بڑی تعداد بھی شریک تھی اس موقعے روپانی فاونڈشین کے انچارج نے سمینار سے خطاب کرتے ہوہے کہا کہ روپانی فانڈیشن UNESCO کے ساتھ پارٹنرشپ میں محکمہ تعلیم استور کے تعاون سے 42 سکولز میں اپریل 2022 سے کام کر رہا ہے ،اسی حوالے سے 11 جون کو ایک سیمنار گدائی میں منعقد ہوا جبکہ دوسرا سیمنار بوائز ہائی سکول چورت میں مورخہ 14 اگست کو منعقد ہوا ، جس میں کثیر تعداد میں شرکا نے حصہ لیا مفتی کفایت اللہ نے اپنا مقالہ پیش کیا ، ڈائیریکٹر ایجوکیشن استور سرکل جہانزیب نے بحیثیت چیف گیسٹ تعلیم نسواں پہ روشنی ڈالی اور روپانی فانڈیشن کی خدمات کو سراہا انہوں نے مزید کہا اس مرتبہ فیڈرل بورڑ کے زیر نگرانی ہونے والے امتحانات کے طریقے کار میں تبدیلی کے باوجود اسلام آباد سمیت گلگت بلتستان اور دیگر علاقوں میں جہاں پر بہت ہی خراب رزلٹ آیا ہے وہاں پر ضلع استور میں تمام تر مسائل اور مشکلات کے باوجود ہمارے بہت سارے اسکولوں میں میٹرک کا رزلٹ تقربیا سو فی صد آیا ہے خاص کر گرلز اسکولوں کے اندر شاندار رزلٹ آیا ہے ساتھ میں پورے ڈویثرن میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم کا تعلق بھی استور بوائز ماڈل اسکول استور سے ہے ماڈل گرلز ہائی اسکول عیدگاہ گرلز ہائی اسکول بونجی گرلز ہائی اسکول چونگرہ گرلز ہائی اسکول فینہ اور لوس کا رزلٹ بھی بہت اچھا ہے ساتھ میں گوریکوٹ اسکول سمیت دیگر اسکولوں کے اندر بھی بہت اچھا آیا ہے ہم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اسکولوں کے انچارج صاحبان اور عملے کو سٹفکیٹ دینگے انہوں نے مزید کہا روپانی فاونڈشین کی طرف سے بھر پور انداز میں استور میں تعلمی نظام کی بہتری کے لیے تربتی ورکشاپ کے ساتھ دیگر مسائل تعمیر اور ترقی کے حوالے خصوصی توجہ دیا جارہا ہے ہم انکی کارکردگی سے ابھی تک بہت خوش اور انکو مبارک باد پیش کرتے ہیں سمینار سے دیگر عمائدین اور خواتین کی طرف سے بھی خطاب کیا گیا اس موقعے پر طلبا نے نعت حمد اور ملی نغمے پیش کئے-
استورمیں فروغ تعلیم کیلئے روپانی فائونڈیشن کی کاوشیں قابل تعریف ہیں،ڈائریکٹرتعلیم
