اسد عاشورہ گمبہ کی سکیورٹی یقینی بنائی جائے،ڈپٹی کمشنر سکردو

g4-6.jpg

سکردو (بادشمال نیوز) ڈپٹی کمشنر سکردو حافظ کریم داد چغتائی کی زیر صدارت اسد عاشورہ گمبہ سکردو کے فول پروف سکیورٹی اور دیگر انتظامات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ایس ایس پی سکردو، اسسٹنٹ کمشنر گمبہ، ایکسیئن تعمیرات، برقیات، واسا، ڈی ایم ایس آر ایچ کیو، ڈی ایچ او سکردو، سٹیشن فائر آفیسر، ریسکیو 1122 اور انچارج ویسٹ منیجمنٹ اتھارٹی نے شرکت کی۔ اجلاس میں اسد عاشورہ گمبہ کے سکیورٹی، پانی، بجلی، صحت، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اسد عاشورہ گمبہ کے لئے فول پروف سکیورٹی دی جائے گی، جلوس کے روٹس کو صاف ستھرا کیا جائے گا۔ محکمہ صحت اور ریسکیو 1122 ایمبولینس فراہم کریں گے۔ محکمہ صحت جلوس کے اردگرد میڈیکل کیمپ لگائیں گے۔ نیز غیر مقامی افراد پر کڑی نگرانی کی جائے گی۔

شیئر کریں

Top