اسلام آبادمیں شمس لون کی رہائشگاہ پراہم بیٹھک،اپوزیشن بھی شریک ،قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں

12345-136.jpg

استور(رفیع اللہ خان آفریدی) بنی گالہ اسلام آباد میں صوبائی وزیر خوراک شمس لون کی رہائشگاہ استور ہاس میں بڑی بیٹھک صوبائی حکومت کے اندر مختلف حوالوں سے گروپ بندی اور دھڑ بندی کی افواہیں گردش کرنے لگیں تو ایک بار پھر شمس لون نے گلگت بلتستان کی پوری صوبائی حکومت کے ارکان کو اور ساتھ اپوزیشن کو بھی ایک ٹیبل پر بٹھا کے آئینی عبوری صوبے کے اس تاریخی موڑ پہ سب قیاس آرئیاں کو ختم کر دی اور ملکر گلگت بلتستان کے سیاسی مستقبل کے حوالے کام کرنے کے عزم کا ایادہ کیا گیا اس اہم بیٹھک کے بعد عدم اعتماد اور اختلافات کی خبروں نے بھی دم توڑ دیا رپورٹ کے مطابق استور ہاس بنی گالہ اسلام آباد میں وزیر خوراک شمس لون کی طرف سے دیئے گئیے عشائیے میں وزیراعلی خالد خورشید، گورنر راجہ جلال حسین مقپون اور دیگر اعلی حکومتی شخصیات نے شرکت کی گورنر راجہ جلال وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید سپیکر جی بی اسمبلی ڈپٹی سپیکر سمیت تمام صوبائی وزرا جی بی کونسل کے ممبران سپیشل اسسٹنٹ ٹو سی ایم اور کوآرڈینیٹرز،اپوزیشن رکن اسمبلی و پبلک اکاونٹ کمیٹی کے چیرمئین محمد انور اور جے یو آئی کے ایم این اے رحمت خالق نے شرکت کی۔ اس دوران آج پشاور میں پیش آنے والے سانحہ کی بھر پورمذمت کی گئی اور عشائیے کے دوران گلگت بلتستان کے حوالے سے آئینی عبوری صوبے کو زیر بحث بھی لایا گیا خوشگوار انداز میں ہونے والی اس سیاسی بیٹھک میں تمام سیاسی قائدین نے ملکر علاقے کے وسیع تر مفاد میں کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا یاد رہے کہ گلگت بلتستان کی سیاست میں پہلی مرتبہ باقائدہ عملی طور پر حصہ لینے اور استور کی تاریخ میں بھی ہیڈ کواٹر عیدگاہ سے پہلی مرتبہ کسی سیاسی شخصیت کی طرف سے الیکش میں حصہ لینے کے ساتھ بہت زیادہ ریکارڑ ووٹ حاصل کرکے اقدار حاصل کرنے والے گلگت بلتستان اسمبلی میں مفاہمت کے بادشاہ کے نام سے شہرت پانے والے شمس الحق لون نے گزشتہ ایک سال میں نہ صرف حلقے میں کوئی بھی مشکل جب بھی پیش آیا اسکو حل کروانے میں اہم کردار ادا کیا بلکہ حکومتی سطع پر بھی ہر مشکل وقت ہر بحران میں ہر اشوز میں اہم کردار ادا کرتے ہوہے بہت کم وقت میں سیاسی میدان میں سیاست کا چیمپئن بنانے کا اعزاز بھی حاصل کر رکھا ہے۔

شیئر کریں

Top