اسلام آباد تشدد کیس،متاثرہ لڑکے اور لڑکی نے ملزمان کو شناخت کرلیا

islamabad-couple-case-usman-mirza-1-1.jpg

اسلام آباد(آئی این پی ) تشدد کیس میں متاثرہ لڑکے اور لڑکی نے ملزمان کو شناخت کرلیا، تینوں ملزمان کا دوبارہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق لڑکے اور لڑکی کو ہراساں کرنے کے معاملے پر اڈیالہ جیل میں 3 ملزمان کی شناخت پریڈ کی گئی جس میں متاثرہ جوڑے نے تینوں ملزمان کو شناخت کر لیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں ملزمان کا دوبارہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ اسلام آباد میں لڑکے اور لڑکی پر تشدد اور نازیبا ویڈیو بنانے کیکیس میں عثمان مرزا و دیگر ملزمان کے خلاف بھتہ خوری، جنسی زیادتی اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہیکہ متاثرہ لڑکی اور لڑکے نے آپس میں شادی کرلی ہے اور ان کے بیانات بھی قلمبند کرلیے گئے ہیں۔

شیئر کریں

Top