الوداع پی ٹی آئی،امان اللہ ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل

g9-6.jpg

گانچھے(نیوز رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے سابق ڈپٹی جنرل سیکرٹری و سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی امان اللہ خان پاکستان مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے۔ ن لیگ سیکریٹریٹ خپلو میں منعقدہ شمولیتی تقریب میں امان اللہ خان نے اپنے ساتھیوں سمیت باضابط شمولیت کا اعلان کیا تقریب میں مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر سلطان علی خان سمیت ضلعی قائدین و کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔ امان اللہ خان پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق رکن قانون ساز اسمبلی مفتی اعظم محمد عبداللہ ( مرحوم) کے فرزند اور مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے بانی رہنماں میں شمار ہوتے تھے جو دو ہزار پندرہ کے انتخابات میں ٹکٹوں کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلیے تھے جہاں دو ہزار بیس کے انتخابات میں پی ٹی آئی کی بھی ٹکٹ نہ ملنے پر آزار حیثیت میں حصہ لیا اور ایک بھرپور عوامی مینڈیٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔ سیاسی پنڈتوں نے مفتی عبداللہ مرحوم کے فرزند امان اللہ خان کی دوبارہ مسلم لیگ ن میں شمولیت کو ن لیگ بلتستان ڈویژن کی بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ امان اللہ خان اور مرحوم مفتی محمد عبداللہ ہمیشہ سے مسلم لیگ ن کی برے ادوار کا اثاثہ رہا ہے کیونکہ دو ہزار نو میں مسلم لیگ ن جب شدید مشکلات سے دو چار تھے اس وقت مفتی عبداللہ ن لیگ کے ٹکٹ پر نشست حاصل کرنے میں کامیاب رہا تھا لیکن جب 2015 میں مسلم لیگ ن جب اپنے عروج پے تھے تو امان اللہ خان جیسے نظریاتی کارکنوں کو دیوار سے لگایا جس کے نتیجے میں وہ دل برداشتہ ہوکر پی ٹی آئی جوائن کرنے پے مجبور ہوئے ۔ اب جب موجودہ صورت حال میں بھی سیاسی منظر نامے کا کچھ معلوم نہیں ہے اور ن لیگ بھی اپنے الیکٹبلز کے چھوڑنے پر شدید مشکلات میں گھیرے ہوئے ہے ایسے میں امان اللہ خان کا دوبارہ مسلم لیگ ن میں شامل ہونا ن لیگ سے اپنے پرانے وابستگی اور اپنے ووٹ بنک پر اعتماد کا اظہار ہے جس کے باعث وہ گزشتہ انتخابات میں بھرپور مقابلہ کیا تھا۔ن لیگ میں شمولیت کے موقع پر اپنے گفتگو میں امان اللہ خان کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ مشکل دور میں ن لیگ کو جوائن کی اب انشا اللہ جلد ن لیگ کا اچھا دور شروع ہوگا ۔ ایک سوال کے جواب پر انہوں نے کہا کہ ماضی میں ن لیگ نے اپنے دور حکومت میں کارکنوں کو ٹکٹوں سے محروم رکھا اب ہم نے مشکل دور میں دوبارہ پارٹی میں قدم رکھا ہے مگر آگے کیا ہوگا کچھ نہیں کہہ سکتے مگر انشا اللہ اس بار بہتر ہوگا۔ ضلعی صدر سلطان علی خان کا کہنا تھا کہ اب کی بار پارٹی کے برے وقت میں ساتھ کھڑے رہنے والے کارکنوں کو ہی فوقیت دی جائے گی امان اللہ خان نے ہمیشہ برے وقتوں میں پارٹی کو جوائن کیا ہے اور اس پارٹی کو مضبوط کیا ہے ماضی میں ضلع کے اندر پارٹی کو سب سے زیادہ امان اللہ خان نے مضبوط کیا تھا ہمیں امید ہے کہ اس بار بھی امان اللہ خان پارٹی کو مضبوط کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے

شیئر کریں

Top