امپھری کشمیری محلہ کی دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

g5-5.jpg

گلگت(بادشمال نیوز)دن کے ایکبجے امپھری کے قریب کشمیری محلہ میں خوردنی اشیا کے ایک دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی آگ آتنی شدید تھی کہ دیکھتے ہی دیکھتے شعلے بلند ہونے لگے اور پورے دکان کو اپنے لپیٹ میں لے لیا اور اردگرد پھیلنے لگی۔گلگت بلتستان ایمرجنسی سروسز ریسکیو 1122کو اطلاع ملتے ہی شفٹ انچارج کی ہدایت پر ریسکیو1122 کے اہلکار آگ بجھانے والی ٹرک اور ایمبولینس سمیت جایحادثے پر پہنچ گئے اور 20 منٹ مسلسل جدوجہد کے بعدآگ پر مکمل قابو پالیا۔ جس سے اردگرد واقع مکانات کو ایک بہت بڑے نقصان سے بچا لیا گیا۔ وہاں پر موجودعوام نے ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کو شاباش دی اور بروقت خدمات کو سراہا۔

شیئر کریں

Top