انگلش اسکواڈ میں شامل 4 افراد کورونا کا شکار، ایشز سیریز خطرے میں پڑ گئی

l_273065_125147_updates.jpg

لندن: انگلش اسکواڈ میں شامل 4 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ایشیز سیریز کا مکمل ہونا خطرے میں پڑ گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق انگلش اسکواڈ کے چار افراد کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آنے کا مطلب وائرس کا پھیلاؤ ہے، خدشہ ہے کہ اسکواڈ کے مزید افراد کووڈ پازیٹو ہوں گے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق دوسرے روز کے کھیل کے اختتام پر اسکواڈ کے پی سی آر ٹیسٹ ہوں گے، سپورٹ اسٹاف، کھلاڑیوں اور فیملیز نے کرسمس کا دن سینٹ کلڈا میں گزارا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ابھی فیصلہ نہیں ہوا کہ کتنے پلیئرز کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آنے پر سیریز ختم ہو گی تاہم کووڈ مثبت آنے والوں کو 7 روز کی آئسولیشن مکمل کرنی ہو گی۔

دوسری جانب چیف ایگزیکٹو کرکٹ آسٹریلیا نک ہوکلے کا کہنا ہے کہ ٹور ختم نہیں ہو رہا، سب متعلقہ افراد اور کھلاڑیوں کی صحت کی حفاظت ترجیح ہے۔

شیئر کریں

Top