انگلینڈ کی سیکیورٹی ٹیم اگلے ہفتے پاکستان پہنچے گی، رپورٹ

13.jpg

لاہور: پاکستان کے خلاف سات ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز سے قبل انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی سیکیورٹی ٹیم اگلے ہفتے پاکستان پہنچے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کی سیکیورٹی ٹیم ہوٹل ک اطراف اور اسٹیڈیم کے راستے سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لے گی، سیریز کا انعقاد تین شہروں راولپنڈی، لاہور اور کراچی میں ہونے کا امکان ہے تاہم ابھی تک اس کی کوئی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔

رپورٹ میں بنایا گیا ہے کہ انگلش بورڈ کی سیکیورٹی ٹیم ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کا بھی دورہ کرے گی کیونکہ پی سی بی کچھ میچز ملتان میں شیڈول رکھنے کا خواہاں ہے تاہم تین شہروں میں دو مقامات پر سیریز کھیلنے کی توقع کی جارہی ہے۔
انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم 15 ستمبر کو پاکستان کا دورہ کرے گی جبکہ تین ہفتوں پر متشمل دورے کے دوران پاکستان 7 میچز کی میزبانی کرےگا۔

شیئر کریں

Top