اومی کرون تشخیص ،مریض ہسپتال سے چند گھنٹے بعدڈسچارج،اہلخانہ سمیت گھر میں محصور

274181_876147_updates-97.jpg

گلگت( بیورو رپورٹ)نگر قاسم آباد میں بزرگ شخص میں امیکرون کی تشخیص پر ہسپتال سے چند گھنٹوں بعد ڈسچارج کر کے مریض کو خاندان سمیت گھر میں محصور کر دیا۔نگر قاسم آباد سے تعلق رکھنے ایک بزرگ کو سر درد اور گلے کی خرابی کی شکایت پر ہسپتال لے جائے گا جہاں ڈاکٹروں نے ایڈمٹ کر دیا اور کرونا کی نئی قسم اومیکرون کا مثبت رپورٹ جاری کر دیا اور ایک روز بعد انہیں ڈسچارج کر دیا مریض کا گھر پہچنے کے بعد پولیس نے دنیور میں واقع گھر اور نگر کے آبائی گھر کو بھی خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ سیل کر دیا۔ متاثرہ خاندان کے افراد نے بادشمال کو بتایا کہ گھر کے سربراہ اگر امیکرون کا مریض ہے تو اگلی صبح ڈسچارج
کیوں کیا جب ڈسچارج کیا جاتا ہے تو خاندان کے دونوں گھروں میں فیملی کو پولیس کے زریعے قید کرنے کا کیا جواز بنتا ہے مبینہ مریض کے بیٹے مہدی نے مزید بتایا کہ انہیں نگر سے لاکر پولیس نے گلگت دنیور کے گھر میں کئی گھنٹوں سے قید کر لیا ہے، خاندان کے تمام افراد کی رپورٹس نگیٹیو ملی ہیں انہوں نے کہا انکے بارے میں یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ وہ ہسپتال سے بھاگ گئے ہیں حلانکہ ہسپتال کی طرف سے ایک روز بعد صبح نو بجے ڈسچارج کرنے کی رپورٹ ہمارے پاس محفوظ ہے۔مہدی کا کہنا ہے پولیس نے انکے کاروبار کو بھی بند کر دیا ہے اور نگر اور گلگت دنیور کے گھروں میں رہائش پذیر فیملی ممبرز کو چار دیواری کے اندر محدود کر دیا ہے۔مہدی نے سوال اٹھایا ہے کہ اگر انکے والد کرونا امیکرون کے مریض ہے تو ہسپتال سے گھر کیوں بھجوایا اس حوالے سے انتظامیہ کا کردار زیادتی پر مبنی ہے

شیئر کریں

Top