اپوزیشن میں حکومت کوللکارنے کادم خم نہیں،اپوزیشن منفی پروپیگنڈے میں مصروف ہے، فردوس عاشق اعوان

Firdous-Ashiq.jpg

عثمان بزدارکے خلاف پروپیگنڈاحقائق کے برعکس ہے،زبان درازکنیزیں دیہاڑی پکی کرنے کیلئے جھوٹاپروپیگنڈاکرنے میں مصروف ہیں،پی ٹی آئی عوام سے کیے گئے وعدوں کوپوراکرے گی،معاون خصوصی اطلاعات پنجاب کی میڈیا سے گفتگو
سیالکوٹ ( آئی این پی) وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن میں حکومت کوللکارنے کادم خم نہیں،اپوزیشن منفی پروپیگنڈے میں مصروف ہے،عثمان بزدارکے خلاف پروپیگنڈاحقائق کے برعکس ہے،زبان درازکنیزیں دیہاڑی پکی کرنے کیلئے جھوٹاپروپیگنڈاکرنے میں مصروف ہیں،پی ٹی آئی عوام سے کیے گئے وعدوں کوپوراکرے گی۔اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپوزیشن میں حکومت کوللکارنے کادم خم نہیں،اپوزیشن منفی پروپیگنڈے میں مصروف ہے،فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عثمان بزدارعمران خان کے نظریے کے ساتھ کھڑے ہیں،عثمان بزدارکی گاڑی اوراثاثوں سے متعلق منفی پروپیگنڈاکیاجارہاہے،وزیراعلی پنجاب کوگاڑی وراثت میں ملی،عثمان بزدارکے اثاثے ایف بی آرمیں ڈیکلیئرڈہیں،عثمان بزدارمافیاکے خلاف ڈٹ کرکھڑے ہیں ،عثمان بزدارکے خلاف پروپیگنڈاحقائق کے برعکس ہے،زبان درازکنیزیں دیہاڑی پکی کرنے کیلئے جھوٹاپروپیگنڈاکرنے میں مصروف ہیں،عثمان بزدارشعبدہ بازی کے بجائے عوامی خدمت میں مصروف ہیں،پی ٹی آئی عوام سے کیے گئے وعدوں کوپوراکرے گی۔

شیئر کریں

Top