ایس سی اوکی فائبرٹوہوم سروس میں تاخیر،عوام میں تشویش

01-2.png

شگر(پ ر)سابق ممبر ضلع کونسل و معروف سماجی و سیاسی شخصیت حاجی وزیر فداعلی نے کہا ہے کہ ایس سی او کی فائبر ٹو ہوم سروس میں تاخیر سے لوگوں میں تشویش پائی جارہی ہے۔ موجود سست انٹرنیٹ سروس سے عوام تنگ ہے۔انہوں نے کہا کہ موجود ڈی ایس ایل کی سروس انتہائی سست ہے۔ اور پیسوں کے ضیاع کے سواء کچھ نہیں۔امید تھا کہ ایس سی او بہترین انٹرنیٹ کی فراہمی کیلئے فائبر ٹو ہوم سروس سروع کرینگے۔ تاہم کئی ماہ گزرنے کے بائوجود اس کی تاریں اور پائپ سڑکوں کے کناروں پر پڑے سڑررہے ہیں۔ان کی دیکھ بھال کرنے والا کوئی نہیں اور نہ سروس شروع کرنے کیلئے وئی اقدامات کیا جارہا ہے۔ جوکہ قابل تشویش ہے۔ایس سی او بہتر انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے تو جلد اس سروس کو شروع کرنے کیلئے اقدامات کریں۔ بصورت دیگر عوام کا ایس سی او سے اعتماد اٹھ جائے گا۔

شیئر کریں

Top