ایشیا کپ: شاہین آفریدی کی جگہ حسن علی کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان

123-178.jpg

شاہین شاہ آفریدی کی جگہ فاسٹ بولر حسن علی کو قومی کرکٹ اسکواڈ کاحصہ بنائے جانےکا امکان ہے۔
ذرائع کےمطابق چیف سلیکٹر محمد وسیم ٹیم کپتان بابر اعظم اور ہیڈکوچ ثقلین مشتاق سے بات چیت کے بعد حسن علی کے نام کا اعلان کرسکتےہیں۔
پی سی بی ترجمان نے واضح کیا ہے کہ ایشیا کپ اور انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے شاہین شاہ آفریدی کےمتبادل کا اعلان سلیکشن کمیٹی جلد کرے گی، حسن علی ان دنوں نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ کررہےہیں، حسن علی کو خراب پرفارمنس پر اسکواڈ سے ڈارپ کیاگیاتھا۔

شیئر کریں

Top