تر قیاتی منصوبوں سے متعلق کاغذی کارروائی فوری مکمل کی جائے،ڈپٹی کمشنر استور

g5-4.jpg

استور ( رفیع اللہ خان آفریدی )ڈپٹی کمشنر استور محمد ذوالقرنین خان کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے سربراہان محکمہ جات کا جازہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر استور نظام الدین سمیت دیگر محکموں کے سربراہان شریک تھے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر استور نے کہا کہ تمام سربراہان اپنے محکموں کے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق ضروری کاغذی کاروائی مکمل کریں تاکہ موسم کھلتے ہی کام کا آغاز کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ہر محکمہ کا سربراہ اپنے محکمہ سے متعلق ترقیاتی منصوبوں کی براہ راست نگرانی کرے تاکہ کام جلدی مکمل بھی ہوسکے اور کام کا میعار بھی بہتر ہو۔ انہوں نے کہا کہ جن ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر کے حوالے سے جگہ کا انتخاب نہیں ہوسکا، وہاں میں خود دورہ کرونگا اور مناسب جگہ کا انتخاب سمیت دیگر ایشوز کا حل تلاش کیا جائے گا تاکہ عوامی اہمیت کے ترقیاتی منصوبوں کی تعمر میں کوئیغیر ضروری تاخیر نہ ہو۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر استور کو ہدایت کی کہ وہ 20 بستروں پر مشتمل گدی ہسپتال اور 10 بستروں پر مشتمل ڈشکن ہسپتال کے PC I کو متعلقہ فورم سے جلد منظوری دلانے کے حوالے سے اپنی کوششیں تیز کریں تاکہ بروقت کام کا آغاز ہوسکے۔ ڈپٹی کمشنر استور نے سٹلایٹ کنزرویٹر محکمہ جنگلات اور ڈپٹی ڈاریکٹر محکمہ زراعت استور کو ہدایت کی کہ وہ اپنی نرسریوں میں مقامی طور پر پودے پیدا کریں اور وہی سے مقامی کسانوں میں تقسیم کریں جس سے ایک طرف پودوں کی ترسیل کے اخراجات کم ہونگے تو دوسری طرف آب وہوا سے مطابقت رکھنے والے پودے دستیاب ہونگے تاکہ پودوں کے سوکھنے کی شکایت کم ہوگی۔ڈپٹی کمشنر استور نے مذید کہا کہ مونسپل لابریری کا فعال بنایا جائے گا اور لابریری میں انٹرنٹ سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جایں گی تاکہ لوگ زیادہ سے زیادہ مستفید ہو اور مطالعہ سے وابستہ لوگوں کو ایک پلیٹ فارم دستیاب ہو۔اس سے پہلے تمام محکمہ جات کے سربراہان نے اپنے محکمے سے متعلق ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی اور اب تک کی کارکردگی پیش کی۔

شیئر کریں

Top