جیکب آباد،آگ لگنے سے 8گھر مکمل جل گئے

728960-Fire-1404100089.jpg

جیکب آباد (آئی این پی ) جیکب آباد میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے 8 گھر مکمل جل گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ جان محمد ٹالانی کالونی کے ایک گھر میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی۔ گھر کچے اور لکڑی کا استعمال زیادہ ہونے کے باعث ایک گھر سے دوسرے، دوسرے سے تیسرے اور دیکھتے دیکھتے 8 گھروں کو آگ نے لپیٹ میں لے لیا۔ مکینوں نے فائر بریگیڈ آفیس میں اطلاع دی اور اپنی مدد آپ کے تحت گھروں میں لگی آگ بجانے لگے، آدھے گھنٹے بعد فائر ٹینڈر کی ایک گاڑی پہنچی اور 2گھنٹے بعد آگ پر قابو پایا۔ آتشزدگی سے گھروں میں موجود تین موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان جل گیا۔

شیئر کریں

Top