حبیب بینک کے سابق سینئر وائس صدر وجنرل منیجر ایم جاوید اقبال انتقال کرگئے

59ae07697e2fe.jpg

اسلام آباد (آئی این پی)حبیب بینک کے سابق سینئر وائس صدر وجنرل منیجر اور رشتہ اعتبار اور شہرآرزو نامی کتابوں کے مصنف اور بانی چیئرمین تحریک علم و اخوت اثاثہ فکر کتاب کے مصنف حافظ حبیب احمد مرحوم کے صاحبزادے ایم جاوید اقبال انتقال کرگئے۔ مرحوم سینئر صحافی روزنامہ جنگ خالد محمود خرم کے چھوٹے بھائی ،راولپنڈی اسلام آباد پریس کلب کے سابق نائب صدر ،پارلیمانی رپورٹرایسوسی ایشن کے سابق جوائنٹ سیکرٹری ،روزنامہ اذکار کے حامد حبیب کے بڑے بھائی تھے۔ ایم جاوید اقبال کی نماز جنازہ تدفین ان کے امریکہ میں مقیم بیٹے احسن جاوید اور اہلیہ لندن سے ان کی بیٹی ڈاکٹر ثمر جاوید کی وطن آمد پر آئندہ جمعہ 9اپریل کو ان کی رہائش گاہ واقع ولایت ہوم چوہدری تنویر سٹریٹ مکان نمبر143سے جنازہ اٹھایا جائے گا، دیگر سوگواران میں بھائی انتھروپالوجسٹ ڈاکٹر شاہد محمود پاکستان ٹیلی ویژن کے انجینئر راشد محمود بیٹا محسن جاوید داماد خرم ملک بھتیجا حمزہ خالد بھی شامل ہیں ۔

شیئر کریں

Top