حکومت اور اپوزیشن کا عبوری صوبہ،بلدیاتی انتخابات اور گندم ایشو پر مشترکہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ

12345-187.jpg

گلگت(بیورو رپورٹ)گلگت بلتستان حکومت اور اپوزیشن نے عبوری صوبہ،بلدیاتی انتخابات اور گندم ایشو پر مشترکہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔زمہ دار زرائع کے مطابق حکومت نے اہم معاملات پر اعتماد میں لینے کے لیے اپوزیشن سے رابطہ کر لیا ہے جس پر اپوزیشن نے مکمل تعاون کا اشارہ دیدیا ہے۔زرائع کے مطابق حکومت نے عبوری صوبے ،بلدیاتی انتخابات اور گندم ایشوز پر مشاورت کی خواہش ظاہر کی ہے۔معلوم ہوا ہے وزیر اعلی کی لاہور سے واپسی کے فوری بعد تین نکاتی ایجنڈے پر بات چیت ہوگی اور مشترکہ فیصلہ سامنے لایا جائے گا۔قابل زکر ہے کہ وزیر اعلی نے رواں ہفتے پریس کانفرنس میں تینوں ایشوز پر اپوزیشن سے مشاورت کے بعد حکمت عملی طے کرنے کا اعادہ کیا تھا ۔

شیئر کریں

Top