حکومت کو سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر مسائل کا حل نکالنے کی ضرورت ہے ، امجد ایڈووکیٹ

download.jpg

گلگت(شہزاد حسین سے) اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان امجد ایڈوکیٹ نے کہا کہ اسیروں کا معاملے پر جو فارمولا طے ہو ہے امید ہے بیت جلد بریک تھرو ہوگا گلگت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کو سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر مسائل کا حل نکالنے کی ضرورت ہے جو فارمولا طے ہوا ہے اس پر اگر عمل درآمد نیں ہوتا اور اگر دوسری دفعہ دھوکہ ہو تو ہمارے پاس اسمبلی سے استعفیٰ دینے کے علاؤہ کوئی اور چارہ نہں ہے اور ہم استعفی دینگے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اسلام باد میں بیٹھنے کے بجائے گلگت بلتستان آکر یہاں کے مظاہرین کے ساتھ بیٹھ کر مسلئے کا حل نکالے ۔وزرا نے انفرادی طور پر کوششیں ضرور کی ہے ۔انیوں نے کہا کہ ہنزہ ناصر آباد میں گزشتہ کئی دنوں سے عوام اجتجاج کرہے ہیں لیکن کسی نے دادرسی تک نیں کی ہے انہوں نے کہا کہہ اس وقت نظام زندگی مفلوج ہے اور اجتجاج اور مظاہروں کی وجہ سے سیاحت کو بھی نقصان ہوا اور آیندہ مزید نقصانات سے بچنے کے لیے حکومت کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسیروں کے حوالے سے جو فارمولہ طے ہو ہے اس پر عمل درآمد کیا جائے یا اگر اور کوئی فارمولہ ہے تو وہ بند کمروں کے بجائے سامنے لایا جائے اور اس پر سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے تاکہ مسلئے کا حل نکالا جاسکے اور علاقے میں نطام زندگی بحال ہوسکے اگر آئین اور ضابطے کے تحت حل نیں نکالا جاتا ہے تو اجتجاج کرنے والوں میں اتنی طاقت ہے کہ وہ آگلے منٹ میں پورے گلگت بلتستان کو جام کرسکتے ہیں

شیئر کریں

Top