خصوصی کمیٹی کسانوں کے حقوق کی تحفظ کیلئے عملی اقدامات اُٹھائیں گی ، اسد قیصر

download-2020-10-10T203611.473.jpg

غربت خاتمہ فنڈزکے تحت ضلع صوابی کیلئے17کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں
صوابی(آئی این پی)سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے کہاہے کہ قومی اسمبلی میں زراعت کے حوالے سے قائم کردہ خصوصی کمیٹی کسانوں کے حقوق کی تحفظ کے لئے عملی اقدامات اُٹھائے گی(باقی صفحہ6بقیہ نمبر56)
جس کے نتیجے میں ایک ایسی زرعی پالیسی مرتب کرئے گی جس کی بدولت ملک بھر کے کسان ، فصل اور بیج ترقی کرینگے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ضلع صوابی میں فاطمہ فرٹیلائزرلمٹیڈ کی وساطت سے گندم تخم میں بہتری کے حوالے سے ایک سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بعدازاں سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے یاسرشاہ کرکٹ اکیڈمی،شاہ منصورسپورٹس سٹیڈیم ضلع صوابی میں اوپن ایئر جیم کاافتتاح بھی کیا۔
اسد قیصر

شیئر کریں

Top