دن میں زیادہ دیر سوتے رہنا بھی دماغی بیماری کی علامت ہے، تحقیق

12345-456.jpg

بوسٹن: چینی نژاد امریکی سائنسدانوں نے عمر رسیدہ افراد پر ایک طویل تحقیق سے دریافت کیا ہے کہ دن میں غیر ضروری طور پر زیادہ دیر تک سوتے رہنا بھی ’الزائیمرز‘ کہلانے والی دماغی بیماری کی علامت ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ دن میں کئی گھنٹے سونے کی عادت کا مختلف دماغی بیماریوں کے ساتھ تعلق پہلے ہی سے ہمارے علم میں ہے۔ تازہ تحقیق نے ان معلومات میں ایک اور پہلو کا اضافہ کیا ہے۔

عمر رسیدہ افراد میں رات کی نیند اکثر متاثر رہتی ہے جبکہ وہ دن میں سوتے رہتے ہیں۔

شیئر کریں

Top