راولپنڈی: موٹر وے سے خواجہ سرا کی لاش برآمد

dsdfdsfdfdsf.jpeg

راولپنڈی موٹروے چکری انٹرچینج کے قریب سے خواجہ سرا کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق خواجہ سرا کے گلے میں پھندے کا نشان اور جسم پر گولی بھی لگی تھی، لاش کے پاس سے 30 بور پستول بھی ملا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ تھانہ چونترہ پولیس نے دفعہ 302 کا مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

شیئر کریں

Top