رجسٹراربلتستان یونیورسٹی کی زیر صدارت اجلاس،انتظامی امور کا جائزہ

g7-7.jpg

سکردو (بادشمال نیوز)رجسٹرار یونیورسٹی آف بلتستان سکردو وسیم اللہ جان ملک کی صدارت میں ایک اہم اجلاس مین کیمپس سکردو میں ہوا, اجلاس میں ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی ڈاکٹر ذاکر حسین ذاکر، ٹریژار محمد یونس، ڈپٹی ٹریژار محمد عسکری ,یونیورسٹی انجینئر غلام حیدر، انجینئر گلاب شاہ ،ڈین پروفیسر ڈاکٹر عبدالمتین، ایڈیشنل ڈائریکٹر آئی ٹی امتیاز حسین، ڈپٹی کنٹرولر نسیم عباس اسٹنٹ ٹریژار کرار حسین اور دیگر نے شرکت کی ۔اجلاس میں مختلف امور زیر غور آئے اور جامعہ ہذا میں جاری مختلف امور پر سیر حاصل گفتگوہوئی اور مختلف اہم امور سرگرمیوں، اور انتظامی امور کے حوالے سے لائحہ عمل ترتیب دیا گیا اجلاس میں مختلف شعبہ جات میں آفیسران، اسٹاف اور کیمپس ایڈمنسٹریٹرز کے حوالے سے ٹی او آرز، مختلف سکیموں کے پی سی ون، ایڈیشنل گرانٹس، انکیوبیشن سنٹر کے لیے زمین کا حصول، پروجیکٹ سائٹ کی پیش رفت اور ہفتہ وار سرگرمیوں کے منصوبے، مختلف پروجیکٹس اور سرگرمیوں کی پراگریس رپورٹس، اور آمدورفت سے متعلق امور پر سیر حاصل گفتگوہوئی ۔اور ان امور کے حوالے سے لائحہ عمل بھی ترتیب دیا گیا، اجلاس میں احساس سکالر شپ سمیت دیگر سکالر شپس کے حصول اور تقسیمات کے حوالے سے بھی امور زیر غور آئے، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رجسٹرار جامعہ بلتستان وسیم اللہ جان ملک نے کہا کہ ہمیں یونیورسٹی کی فعالیت کے لیے بھرپور کام کرنا ہو گا اداروں کی ترقی کے لیے ٹیم ورک ضروری ہے، متعلقہ شعبہ جات ایجنڈے کے لحاظ سے سرگرمیاں ترتیب دیں اور انہیِں لاگو کرنے کے لیے لائحہ عمل بھی ترتیب دیں انہوں نے کہا کہ پروجیکٹ سائٹ پرکام تیزی سے جاری ہے اور کوشش ہے کہ مقررہ وقت پر پروجیکٹ سائٹ پر کام مکمل ہو، انکیوبیشن سنٹر کے لیے زمین کے حصول کے لیے بھی اقدامات جاری ہیں اس حوالے سے ہمیں امید ہے کہ جلد، زمین کا حصول ممکن ہو گا انہوں نے اس حوالے سے متعلقہ آفیسران سے رپورٹ بھی طلب کر لی انہوں نے کہا کہ مختلف شعبہ جات میں آفیسران کی کارکردگی اور دیگر افعال کے حوالے سے ٹی او آرز کو حتمی شکل دی جائے گی، اجلاس میں مختلف منصوبوں سے متعلق پی سی ون بھی زیر غور آئے کی جبکہ اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ پروجیکٹ سائٹ پر کام کی رفتار اور معیار کا بھر پور خیال رکھا جائے گا، اجلاس میں ٹرانسپورٹیشن، اور دیگر سہولیات کو بہتر بنانے کے حوالے سے بھی طریقہ کار وضح کیا گیا۔

شیئر کریں

Top