ریلوے خسارہ 333ارب روپے ریکارڈ، آڈیٹر جنرل رپورٹ نے پول کھول دیا

12345-483.jpg

لاہور(ویب ڈیسک) آڈیٹر جنرل پاکستان نے ریلوے میں بہتری کے دعوں کا پول کھول دیا ہے۔آڈیٹر جنرل پاکستان کی جانب سے وفاقی کابینہ کی سب کمیٹی کو بھجوائی گی وزارت ریلوے سے متعلق فرانزک آڈٹ رپورٹ کے مطابق2011 سے لیکر2020تک 9 سال کے دوران ریلوے کا مجموعی آپریشنل خسارہ 333ارب 81کروڑ20لاکھ روپے ریکارڈ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق حکومت پاکستان سے ملنے والی3 سو 61 ارب55کروڑ روپے پر مشتمل سبسڈی سے333 ارب 81کروڑ روپے مجموعی طور پر خسارے میں کمی کیلیے استعمال کیے گئے۔ ریلوے کے ذیلی اداروں کیلیے ریلوے آپریشن سسٹم کے اوپر بوجھ بنے رہیں۔وزارت ریلوے نے3جون 2014 کو اسلام آباد مری مظفر آباد ریل لنک کیلیے کشمیر ریلوے پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی بنائی اور ساڑھے5سال کے بعد اس کمپنی کو کامیابی حاصل کیے بغیر بند کردی گئی جس سے67.945ملین روپے ضائع ہوگئے،پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ کے تحت5کنٹریکٹرزکے ذمہ محکمہ ریلوے کے3.5بلین روپے گزشتہ کئی سال سے واجب الادا ہیں۔

شیئر کریں

Top