استور(رفیع اللہ خان آفریدی)پاک فوج کی طرف سے حالیہ زلزلز متاثرین ڈوئیاں یونین کے گاوں ڈویہاں میں فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا اس فری میڈیکل کیمپ میں 74 بچوں 56 خواتین سمیت 159 افراد کو طبی امداد فراہم کی اور مریضوں میں مفت ادویات تقسیم کی گئی برفباری اور سخت سرد موسم میں پاک آرمی کی طرف سے فری میڈیکل کیمپ لگا کر بڑی تعداد میں عوام کا معائنہ کرکے انکو طبی امداد اور دوائیوں کی فراہمی پر اہل علاقے کی طرف سے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور کہا گیا کہ کسی بھی مشکل وقت سخت مسائل اور مشکلات کے موقعے پر ہمیشہ پاک فوج نے عوام کی بھر پور مداد کی ہم پاک فوج سے اپیل کرتے ہیں کہ زلزلز سے متاثرہ اور دورافتا ایریا ڈشکن مشکن شلتر تربلنگ اور ہر چو میں بھی پاک آرمی کے زیر نگرانی فری میڈیکل کیمپ لگایا جائیں
زلزلہ متاثرہ ڈوئیاں گائوں میں پاک فوج کافری میڈیکل کیمپ
