سانحہ پشاور سکیورٹی اداروں کی غفلت سے پیش آیا ، علمائے امامیہ شگر

شگر(پ ر) نائب صدر علمائے امامیہ شگر سید عباس الموسوی ، امام جمعہ تسر شیخ علی خان نادم ، شیخ حسین دوکوی ، شیخ علی شاہد،سید شرافت الموسوی اور عیسٰی خان نے کہا ہے کہ سانحہ پشاور سکیورٹی نافذ کرنے والے اداروں کی غفلت کا باعث پیش آیا اور حکومت شیعیاں حیدر کرار کی قتل عام روکنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ چھوترون میں جشن ولادت امام حسین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور میں جس طرح معصوم لوگوں کی خون کی ہولی کھیلی گئی وہ قابل مذمت ہے۔یہ واقعہ قانون نافذ کرنے والوں اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔اس موقع پر ایک قراداد بھی منظور کی گئی ۔ جس میں مطالبہ کیا گیا کہ سانحہ پشاور کے ملزمان کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقع سزا دیا جائے۔ جس کے ساتھ اس کے ماسٹر مائنڈ ملائوں کو بھی گرفتار کیا جائے۔جبکہ سانحہ میں شہید ہونے والے اور زخمی افراد کو مالی معاونت کیا جائے۔ ساتھ ہی مطالبہ کیا گیا کہ گذشتہ محرم میں سانحہ غواڑی کے بعد مومنین پر سوشل میڈیا کے حوالے سے ایف آئی آر درج ہوئے جسے اتحاد بین المسلمین اور مذہبی رواداری کے خاطر مصالحت کرکے معاملے کو رفع دفع کردیا تھا لیکن کئی ماہ گذرنے کے بائوجود اس کی ایف آئی آر ختم نہیں کیا گیا ہے۔ جوکہ بددنیانتی پر مبنی ہے۔ لہذا فوری طور فریقین پر درج ایف آئی آر کو فوری ختم کیا جائے۔

شیئر کریں

Top