سلمان خان نے باڈی گارڈ کو سابق گرل فرینڈ کی گاڑی کا دروازہ کھولنے سے روک دیا

123-84.jpg

ممبئی: سپر اسٹار سلمان خان کی 57ویں سالگرہ کے موقع اداکار نے اپنے باڑی گارڈ شیرا کو سابق گرل فرینڈ سنگیتا بجلانی کی گاڑی کا دروازہ کھولنے سے روک دیا۔

بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان 57 برس کے ہو چکے ہیں جس پر انہوں نے اپنے دوستوں کا ایک شاندار پارٹی دی۔ اس پارٹی میں جہاں شاہ رُخ خان جیسے بڑے ستارے شریک ہوئے وہیں اداکار کی سابق گرل فرینڈ اداکارہ سنگیتا بھی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

سوشل میڈیا پر سلمان خان کی اپنی سابق گرل فرینڈ کے ساتھ ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

شیئر کریں

Top