سنکیانگ حکومت کی جانب سے جی بی کیلئے کووڈ سپلائیز کا عطیہ

g17-2.jpg

گلگت(بادشمال نیوز)کاشی پریفیکچر،سنکیانگ کی حکومت کی طرف سے گلگت بلتستان کی حکومت کو 400,000 RMB مالیت کی کووڈ-پی پی ای سپلائیز تحفے میں دے دی گئی۔چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے ایم ایس پی ایچ کے حوالے کرتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ گلگت بلتستان کے تمام 10 اضلاع میں تقسیم یقینی بنائیں۔کووڈ-پی پی ای سپلائیز شعبہ صحت کے حکام کو حوالے کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی کی مثال لازوال ہے،چائنا کا پاکستان کیلئے ہمیشہ سپورٹ رہا ہے خصوصا طبی سازو سامان کے حوالے سے انہوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان کے ویژن اور بہترین حکمت عملی کے تحت صحت کے شعبے میں جدید اصطلاحات متعارف کرائی گئی ہیں،عوام کو صحت کی بہترین سہولیات بہم پہنچانے کے لئے اہم اقدامات کئے جارہے ہیں،جس کے ثمرات عام آدمی تک پہنچ رہے ہیں۔

شیئر کریں

Top