سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

123-541.jpg

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازار میں بھی ریٹ بڑھ گئے۔

کاروباری ہفتے کے چھٹے روز عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت 20 ڈالر اضافے کے بعد 1920 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے سبب پاکستان کے مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونےکی قیمت 1200روپے بڑھ کر 187300 روپے کی سطح پر پہنچ گئی جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 1029روپے بڑھکر 160580روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

شیئر کریں

Top