سکردو،طوفانی بارش سے سیلابی صورتحال،لینڈ سلائیڈنگ، واٹر سپلائی کو بھی شدیدنقصان

g3-1.jpg

سکردو (بیورو رپورٹ)بدھ کے روز علی الصبح ہونے والی چند منٹ کی طوفانی بارش سے سکردو اور مضافاتی میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ، واٹر سپلائی چینل کو نقصان پہنچنے سے دن بھر شہر میں پانی کی سپلائی معطل لوگ پانی کے بوند بوند کو ترس گئے، سدپارہ روڈ 10 مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہے جبکہ واٹر چینل میں ملبہ بھرنے کے باعث پاور ہاوس 2 بھی مکمل بند ہے سدپارہ روڈ کی بحالی کے لیے اقدامات جاری ہیں چنداہ اور شگری کلان میں بھی بارش کے باعث سیلابی صورتحال لینڈسلائیڈنگ کے باعث چنداہ تندل روڈ بھی بند ہو گئی متعدد مقامات پر کھڑی فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ۔شگری کلان اور چنداہ میں بحالی کا، کام، شروع کر دیا گیا ہے. ڈپٹی کمشنر سکردو اور جی بی ڈی ایم اے اہل کاروں کا متاثرہ علاقوں، کا دورہ تمام متاترہ علاقوں میں، بحالی کے کام کے لیے مشینری بھیج دی گئی ہے۔

شیئر کریں

Top