سکردومیں انوکھی واردات،چورٹرانسفارمرسے کاپرکوائل لے اڑے

12345-565.jpg

سکردو(بیورو رپورٹ)سکردو میں چوری کی انوکھی وارداتوں کا انکشاف، نامعلوم چور کی جانب محکمہ برقیات کے ٹرانسفارمرز سے کاپر وائر چوری ہونے لگی، اب تک ایک درجن سے زائد 200 کے وی ٹرانسفارمرز کی کاپر وائر چرائی جانے کا انکشاف، محکمہ برقیات کی جانب سے ایف آئی آر درج کرائی گئی، ذرائع کے مطابق سکردو میں محکمہ برقیات کے 200 کے وی اے کے ایک درجن سے زائد ٹرانسفارمرز سے کاپر وائر چوری کرنے کی واردات ہوئی ہے، محکمہ برقیات ذرائع کے مطابق رات کی تاریکی میں ٹرانسفارمرز کی کاپر وائر کی چوری کی وارداتوں کا سلسلہ کافی دنوں سے جاری ہے جسکی وجہ سے نہ صرف شہر میں بجلی کی سپلائی میں خلل پڑتا ہے بلکہ لاکھوں روپے کا مالی نقصان بھی اٹھانا پڑ رہا ہے چوری کی ان وارداتوں پر نامعلوم چوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے

شیئر کریں

Top