سکردوپولیس نے 800گرام چرس برآمدکرلی،ملزم گرفتار

12345-134.jpg

سکردو (بادشمال نیوز) سکردو پولیس نے ہفتے کے روز ایس ڈی پی او عاطف امیر کی نگرانی میں منشیات کے خلاف کریک ڈان آپریشن کرلیا۔ آپریشن کے دوران بد نام زمانہ منشیات فروش افتخار علی کو 800 گرام چرس سمیت گرفتار کرکے انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ علت نمبر 13/2022 بجرائم 9B CNSA دفعہ24حکم امتناع منشیات CNIC درج کرلیا۔ پولیس منشیات فروش سے ابتدائی تفتیش کے ذریعے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈان آپریشن میں کامیابی پر عوامی حلقوں نے اے ایس پی عاطف امیر اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے منشیات جیسے ناسور کو بلتستان سے ختم کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔ اس موقع پر ایس ڈی پی او سٹی عاطف امیر نے کہا ہے کہ ڈی آئی جی بلتستان کیپٹن ریٹائرڈ لیاقت علی ملک اور ایس ایس پی سکردو حسن علی کے واضح ہدایات کی روشنی میں ضلع سکردو میں منشیات کے خلاف مہم زوروں پر ہے اور تب تک جاری رہے گا جب تک پورا معاشرہ منشیات جیسی لعنت سے پاک نہ ہو کیونکہ ہماری نئی نسل آس لعنت کی وجہ سے تباہ ہو رہی ہے۔

شیئر کریں

Top