سکردو روڈ مکمل ،ہر گسہ نالہ پر زیر تعمیر پل مکمل نہ ہو سکا

12345-89.jpg

سکردو ( خصوصی رپورٹ )جگلوٹ سکردو روڈ میگا پراجیکٹ مکمل ہوگیا لیکن ہرگسہ نالہ حسن کالونی پرزیر تعمیر پل تاحال مکمل ہوکے حلقہ ایک کو دو سے نہیں ملایا جا سکا حسن کالونی پل پر کئی سالوں سے تعمیراتی کام التوا کا شکار ہے پل پر کام کے معیار کیحوالے سیبھی عوامی سطح پر شدید تحفظات پائے جاتے ہیں بلتستان بھر میں مذکورہ پل کے ساتھ شروع تمام پل تقریبا مکمل ہوچکے ہیں ہرگسہ نالہ پر نیورنگاہ کو سکردو شہر سے
ملانے والی پل بھی مکمل ہوکے ایک سال کا عرصہ پورا ہونے کو ہے مگر حسن کالونی پل اب بھی مکمل نہیں پل کے اطراف حفاظتی بند بھی تباہ کردیئے گئے ہیں اور بند کے پتھر غائب کردیئے گئے ہیں پل کے دونوں اطراف حفاظتی بند بھی تعمیر نہیں کئے گئے ہیں جس سے عوامی حلقوں میں شدید تشویش بڑھ رہی ہے عوامی حلقوں نے وزیر اعلی گلگت بلتستان، چیف سیکریٹری ،کمشنر بلتستان ،چیف انجنیئر اور ڈپٹی کمشنر سکردو سمیت متعلقہ حکام سے سکردو حلقہ ایک کو دو سے ملانے والے پل کے تعمیراتی کام کو جلد مکمل کرانے اور پل کو ملانے والی سڑک کو ملی بھگت سے کسی نا اہل ٹھیکدار کو نوازنے کے بجائے شفاف ٹینڈر کے ذریعے معیاری کام کرنے والے ٹھیکدار کو کام سونپنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ سڑک کی تعمیر پل کی طرح التوا کا شکار نہ ہو اورمعیاری کام یقینی بنایا جا سکے بتایا جاتا ہے کچھ ٹھیکدار مبینہ طور پر ہرگسہ پل کو حسن کالونی سے ملانے والی سڑک کے کام کر کے مکمل کرنے کا جھوٹا دعوی کررہے ہیں جو کہ سراسر جھوٹ اور ملی بھگت سے اس سڑک کو مخصوص لابی کے زریعے دیگر ٹھیکیداروں پر دبا ڈال کر مرضی کے ریٹ لگا کر ملی بھگت کر کے ٹینڈر حاصل کرنے کی مذموم کوشش ہے سڑک پر کام تو درکنار ابھی تک پل پر تعمیراتی کام مکمل نہیں ہے اور پل کے دونوں اطراف دیواروں کو بھی مکمل نہیں کیا ہے ملی بھگت سے اگر پل کو حسن کالونی سے ملانے والی سڑک کسی ٹھیکدار کو دی گئی تو عوامی سطح پر شدید ردعمل دیں گے اور ملی بھگت کے زریعے کسی بھی اقدام کو قانونی طریقے سے روکنے پر بھی غور کیا جائے گا عوام چاہتے ہیں اس سڑک پر معیاری کام یقینی بنانے کیلئے شفاف ٹینڈر کے زریعے میرٹ پر ٹھیکدار منتخب کیا جائے تاکہ سڑک بروقت اور معیار کے مطابق مکمل ہوسکے ۔

شیئر کریں

Top