ڈومیسٹک کنٹریکٹ کو ٹھکرا کر ایک ماہ کے عارضی معاہدے پر اکتفا کرلیا
لاہور(یواین پی)پی سی بی کی سخت پابندیوں سے بیزار سینئر قومی کرکٹرز نے ڈومیسٹک کنٹریکٹ کو ٹھکرا کر ایک ماہ کے عارضی معاہدے پر اکتفا کرلیا جن کا کہنا ہے کہ ان کی شرائط کے مطابق معاہدے کا ڈرافٹ تیار کیا جائے۔میڈیا ذرائع کا دعویٰ ہے کہ کامران اکمل،محمد حفیظ،وہاب ریاض اور شعیب ملک سمیت چھ کرکٹرز نے قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے آغاز پراپنی شرائط کے تحت ڈرافٹ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ گھر جانا پسند کریں گے مگر انہیں بورڈ کا معاہدہ قبول نہیں جس کے بعد ڈرافٹ میں ترمیم کی گئی تاہم مذکورہ پلیئرز نے ایک ماہ کا معاہدہ قبول کیا جس کے دوران وہ قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں شرکت کرتے ہوئے پی سی بی کے قوانین کی پاسداری کریں گے اور 20اکتوبر کے بعد مستقبل کے فیصلوں کیلئے آزاد ہونگے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد عامر واحد سینئر کرکٹر ہیں جنہوں نے دیگر پلیئرز کے برعکس ون ڈے اور ٹی 20 کھیلنے پر آمادگی کیساتھ دو ایونٹس کیلئے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔
سینئر قومی کرکٹرز پی سی بی کی سخت پابندیوں سے بیزار
