سیکرٹری ورکس اورچیف انجینئرسے کنٹریکٹرزکی ملاقات

g18-4.jpg

گلگت ( بادشمال نیوز)سیکرٹری ورکس گلگت بلتستان آصف اللہ ،چیف انجینئر بشارت اللہ سے کنٹریکٹر ایسوسی ایشن گلگت بلتستان وفد کی ملاقات. وفد صدر کنٹریکٹر ایسوسی ایشن گلگت بلتستان بشیر احمد خان, نثار حسین وائس چیئرمین, بشارت حسین چیف کوآرڈینیٹر کیپ شرافت حسین کنگ صوبائی سیکرٹری اطلاعات, شہزاد نوری صدر کنٹریکٹر ایسوسی ایشن ضلع گلگت ،حفیظ الرحمن صدر ڈسٹرکٹ استور اور سینیئر کرکٹرز نے تفصیلی ملاقات کی وفد نے سیکرٹری ورکس سے ڈی سی استور کے غیر قانونی اقدامات سے آگاہ کیا سیکرٹری ورکس نے ایکسین استور سے رپورٹ طلب کی رپوٹ اور ایگریمنٹ قوانین اور حقائق کے مطابق فیصلے صادر کئے جائیں گے اور کسی بی کنٹریکٹر کے ساتھ غیر قانونی اقدامات کی حوصلہ شکنی کی جائیگی جس کے بعد ایسوسی ایشن نے ہڑتال کو فی الحال موخر کردیا کنٹریکٹر ایسوسی ایشن نے گلگت بلتستان کے تمام ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی کنٹریکٹرز کے خلاف غیر قانونی اقدامات کی پابندی لگانے کا مطالبہ کیا. اور ناقابل برداشت کر دیا۔

شیئر کریں

Top