سی پیک منصوبہ دشمن بھارت کو کھٹکتا ہے،فرخ حبیب

37172.jpg

ہر مشکل وقت میں پاکستان اور چین ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوئے، چین پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر تعاون کر رہا ہے،وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب کا علما کنونش سے خطاب
اسلام آباد(آئی یان پی ) وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ہر مشکل وقت میں پاکستان اور چین ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوئے، سی پیک منصوبہ دشمن بھارت کو کھٹکتا ہے، چین پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر تعاون کر رہا ہے۔ وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے علما کنونش سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت جعلی ویب سائٹس کے ذریعے پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا کر رہا ہے، اس صورتحال میں علما کرام کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہو رہا ہے، علما کا دینی اور معاشرتی سطح پر عوام سے براہ راست رابطہ ہوتا ہے، پاکستان کسی انتشار کا حصہ نہیں بننا چاہتا، ہمیں اتحاد و اتفاق سے ملک کیخلاف سازشوں کو ناکام بنانا ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ریکارڈ ترسیلات زر بھجوائیں۔

شیئر کریں

Top