شادی سے قبل تولیدی صحت کے آن لائن کورسز اچھا آغاز ہے، شہزاد رائے

123-502.jpg

کراچی: سماجی کارکن اور گلوکار شہزاد رائے کا کہنا ہے کہ شادی سے قبل جوڑوں کے لیے وزارت قومی صحت کی جانب سے کرایا جانے والا تولیدی صحت سے متعلق آن لائن کورس اچھا آغاز ہے۔

شہزاد رائے نے ٹوئٹر پرپیغام میں کہا کہ پاکستان میں روزانہ 18 ہزار 984 بچے پیدا ہوتے ہیں۔ شادی سے قبل تولیدی صحت سے متعلق آن لائن کورس کی سپورٹ پر چئیرمین نادرا طارق ملک کو سلام پیش کرتا ہوں۔
شہزاد رائے کا مزید کہنا تھا کہ شادی سے قبل جوڑوں کے لیے آن لائن تولیدی صحت کے بارے میں آن لائن کورس کو لازمی قراردینے کے لیے چئیرمین نادرا کی کوششیں بھی قابل ستائش ہیں۔

شیئر کریں

Top