شندورایکسپریس وے پرعوامی خدشات دورکئے جائیں،منصوراختر

12345-513.jpg

غذر (راجہ امتیاز علی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما منصور اختر کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گلگت شندور ایکسپریس وے ایک اہم منصوبہ ہے لیکن عوامی خدشات دور کرنا بھی انتہائی اہم ہے اس بابت ایک اہم میٹنگ گاوں تھنگداس میں منعقد کیا گیا جس میں گاوں کے نمبردار و نوجوانوں نے شرکت کی میٹنگ کا اہم ایجنڈا گلگت چترال ایکسپریس وے اور عوامی خدشات تھی پاکستان تحریک انصاف کے رہنما منصور اختر کا اس حوالے سے کہا کہ اب ذمین کے بدلے ذمین گھر کے بدلے گھر تحریک کا آغاز ہوگیا یے جس میں عوام نمبرداران اور عوامی نمائندوں کی مشترکہ رائے ہے کہ این ایچ اے گاوں گاوں جاکر لوگوں کی رائے سنیں اور عوامی خدشات دور کراے اور متاثرہ افراد کو مارکیٹ ریٹ کے مطابق معاوضوں کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائیاور اہم مطالبہ ذمین کے بدلے ذمین اور گھر کے بدلے گھر فراہم کئے جائے بصورت دیگر ہم کسی صورت رو ڈکی تعمیرنہیں ہونے دینگے۔

شیئر کریں

Top