شگرکے علاقے ہورچس میں سیلابی ریلے نے تباہی مچادی

12345-291.jpg

شگر(عابدشگری)شگر کی ہورچس میں سیلابی ریلے نے تباہی مچادی۔ سینکڑوں درختان ، درجنوں کھیت سیلابی ریلے کی نذر،آبادی کو شدید خطرہ لاحق، جبکہ شاہراہ کے ٹو بھی بلاک ہونے کا خدشہ،ضلعی اداروں ڈیزاسٹر منیجمنٹ اور دیگر ادراوں نے آنکھیں پھیر لیا۔ لوگ اپنی مدد آپ کے تحت سیلابی ریلوں سے نمٹنے لگے۔تفصیلات کے مطابق موسم صاف ہوتے ہی پہاڑی علاقوں برف کی پگھلائو میں عمل ہوگئے جس کی وجہ سے پہاڑوں کے نزدیکی علاقوں میں خطرات بڑھ گئے۔گذشتہ دو دنوں سے شدید سیلابی ریلے کی زد میں ہیں۔سیلابی ریلے نے نشیبی علاقوں میں تباہی مچانا شروع کردیا ہے۔ ہورچس میں گذشتہ دو دنوں سے دن کے اوقات میں آنے والے سیلابی ریلے کی وجہ سے سینکڑوں کھیت تباہ ہوگئے ہیں اور درختان بھی سیلابی ریلے کی نذر ہوچکے ہیں۔جبکہ قریبی آبادی کو بھی شدید خطرات لاحق ہوچکے ہیں۔سیلابی ریلے سے شاہراہ کے ٹو بھی بلاک ہونے کا خطرہ بڑھ گئے ہیں۔لوگوں نے ضلعی انتظامیہ اور جی بی ڈی ایم کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور سیلابی ریلے سے آبادی کو بچانے اور نقصانات کو کم سے کم کرانے کیلئے اقدامات کیا جائے۔

شیئر کریں

Top