شہباز شریف کا ایف سی کے شہید جوانوں کے خاندانوں سے اظہار تعزیت

Shahbaz-Shareef-1.jpg

لاہور (آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک افغان سرحد پر مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے ایف سی کے بہادر جوانوں نے آج اپنی جانیں قربان کی ہیں۔ بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا میں اس بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں اور اپنے پیاروں کو کھونے والے متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔ اللہ تعالی شہدا کے درجات بلند، لواحقین کو صبر اور زخمیوں کو جلد صحت یاب فرمائے۔

شیئر کریں

Top