شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا اعلان توہین عدالت ہے، ترجمان (ن) لیگ

maryam.jpg

عمران صاحب سیاسی انتقام میں اندھے ہوچکے ہیں، انہیں عوام کے مسائل کی کوئی پرواہ نہیں، مریم اورنگزیب کا
وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور شیخ رشید کی پریس کانفرنس پر ردعمل
لاہور(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب سیاسی انتقام میں اندھے ہوچکے ہیں، انہیں عوام کے مسائل کی کوئی پرواہ نہیں،شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا اعلان توہین عدالت ہے ، شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا جرم کرنے کا باضابطہ حکومتی اعتراف توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے ، وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور شیخ رشید کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عید کی چھٹیوں میں عمران صاحب کو غریب کی یاد آئی، نہ مہنگائی، اشیا کی قیمتوں میں اضافہ پر دفتر کھلوا کر عوام کو ریلیف دینے کی فکر ہوئی ،عمران صاحب کے لئے سب سے ضروری عدالتی حکم کی توہین اور شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنا تھا عمران صاحب سیاسی انتقام میں اندھے ہوچکے ہیں، انہیں عوام کے مسائل کی کوئی پرواہ نہیںعمران صاحب کو عید کے دن دفتر خارجہ کھلوا کر فلسطین پر قرارداد تیار کرانے میں کوئی دلچسپی نہیں تھی ،عمران صاحب کو عید کے دن وزرات خزانہ کھلوا کر عوام کو ریلیف دلانے کی توفیق نہ ہوئی ،عمران صاحب، کابینہ ، وزیرِ داخلہ اور وزیرِ اطلاعات نے ایک گھنٹے میں دو پریس کانفرنس کیں،یہ ہے شہباز شریف کا خوف عید کے بعد پہلے ورکنگ ڈے پر پہلے گھنٹے میں عوام کے لیے کچھ کرنے کے بجائے عمران صاحب نے شہباز شریف صاحب کا نام ای سی ایل میں شامل کرایا عید کے بعد پہلے ورکنگ ڈے پر پہلے گھنٹے میں عوام کو 19 فیصد مہنگی سے نجات دلانے کا کوئی اقدام کرنے کی کوئی توفیق نہ ہوئی۔

شیئر کریں

Top