صوبائی حکومت میں اختلافات پر پارٹی رہنماپریشانیوں کا شکار

g7.jpg

وزرا اور وزیراعلی ایک پیج پر نہیں ، موقعہ ملتے ہی ایک دوسرے کے خلاف شکایات کرتے ہیں حکومت میں دھڑہ بندی کا تاثر گہرا ہو تا ہے
اس باہمی اختلافات سے پارٹی پس منظر میں چلی گئی ہے اور غیر نظریاتی افراد کو حکومت میں عہدے ملنے پر پارٹی پر حاوی ہو گئے ہیں
گلگت( بیورو رپورٹ)تحریک انصاف کی حکومت میں اختلافات پر پارٹی رہنما پریشانیوں کا شکار ہو گئے۔بادشمال سے بات چیت میں پارٹی کے رہنماں کا کہناہے کہ وزرا اور وزیراعلی ایک پیج پر نہیں جو موقعہ ملتے ہی ایک دوسرے کے خلاف شکایات کے انبار لگاتے ہیں جس سے حکومت میں دھڑہ بندی کا تاثر گہرا ہو جاتا ہے اسی طرح بعض حکومتی عہدیدار اپنے سیاسی مخالف پارٹی کے سینئر عہدیداروں کو تنہا کرنے اور پارٹی عہدوں سے علیحدہ کرنے کی مہم چلا رہے ہیں۔ جس سے پارٹی کے لیے قربانیاں دینے والے عہدیدار پارٹی سے بد دل ہو رہیہیں یہ صورتحال رہی تو پارٹی کا صفایا ہو گیاہے زرائع کے مطابق حکومت میں جاری چپقلشوں سے کابینہ عہدیدار پارٹی اور حکومت کا دفاع کرنے سے گریزاں ہیں۔جبکہ اس باہمی اختلافات سے پارٹی پس منظر میں چلی گئی ہے اور غیر نظریاتی افراد کو حکومت میں عہدے ملنے پر پارٹی پر حاوی ہو گئے ہیں۔
پریشانیاں

شیئر کریں

Top