طیارے کے مسافرلڑ پڑے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

123-110.jpg

نئی دہلی: تھائی لینڈ سے بھارت جانے والے طیارے میں مسافروں میں ہاتھا پائی ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نجی ائیرلائن کی بنکاک سے کولکتہ جانے والی پرواز میں سوار ایک مسافر نے اڑان بھرنے سے قبل عملے کی جانب سے بتائی جانے والی احتیاطی تدابیراختیار کرنے سے انکار کردیا۔

پرواز کا عملہ مسافر کو سمجھانے کی کوشش کرتا رہا تاہم ناکام رہا۔ کچھ دیگر مسافروں نے بات نہ ماننے والے مسافرسے بات کی جو بڑھتے بڑھتے لڑائی میں تبدیل ہوگئی۔ مسافروں نے ہدایت پر عمل نہ کرنے والے مسافر کی پٹائی لگا دی۔

شیئر کریں

Top