عمران خان نے کشمیریوں کوحقیقی وکیل ہونے کاثبوت دیا،گنڈاپور

images-55-1.jpeg

موجود حکومت کی کوششوں سے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر بھرپور انداز میں اجاگرہوا
اسلام آباد(بادشمال رپورٹ)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے وزیراعظم عمران خان کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کو پاکستانی اور کشمیری عوام کی(باقی صفحہ7بقیہ نمبر8)
حقیقی ترجمانی قرار (باقی صفحہ7بقیہ نمبر8)
دیتے ہوئے کہا ہیکہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے ایک بار پھر تاریخی خطاب کر کے ثابت کیا ہے کہ وہ حقیقی معنوں میں کشمیریوں کے حقوق کے وکیل اور سفیر ہیں موجود حکومت کی کوششوں سے مسلہ کشمیر کو عالمی سطح پر بھرپور انداز میں اجاگر کیا گیا، انہوں نے کہا کہ عمران خان کی گزشتہ سال کی تقریر کے بعد مسلہ کشمیر عالمی سطح پر بھرپور انداز میں اجاگر ہوا اور عالمی سطح پر اس دیرینہ مسئلے سے متعلق عالمی حمایت میں زبردست اضافہ ہوا ۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی جانب سے ایک زبردست مہم جاری تھی جس کو مولانا فضل الرحمان جیسے مفاد پرست اور نام نہاد عالم دین نے اپنے خود ساختہ آزادی مارچ سے ڈی ریل کرنے کی کوشش کی انہوں نے کہا کہ جس طرح نواز شریف اپنی نام نہاد بیماری کے باوجود پاکستان کی سلامتی کے اداروں کے خلاف بول رہے تھے اس سے ثابت ہو گیا ہے کہ درحقیقت نواز شریف کو کون سی بیماری لاحق ہے، انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی حمایت میں ڈھنگ سے ایک جملہ ادا نہ کر سکنے والے نے اپنی تقریر کے دوران قومی اداروں کے خلاف صرف اور صرف زہر اگلا جس کو پاکستانی قوم کس صورت میں معاف نہیں کرے گی
گنڈا پور

شیئر کریں

Top