عمران خان وزیراعظم ہاؤس سے بنی گالا روانہ ہوگئے

00-5.webp

عمران خان وزیراعظم ہاس سے بنی گالہ روانہ ہوگئے ہیں، عمران خان کا ذاتی اسٹاف بھی وزیر اعظم ہاس سے روانہ ہوگیا ہے۔
عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان بھی وزیر اعظم ہاس سے روانہ ہوگئے ہیں۔
ان کے علاوہ وہاں موجود شاہ محمود قریشی اور قاسم سوری سمیت وزیر اعظم کا ذاتی اسٹاف بھی وزیر اعظم ہاس سے روانہ ہوگیا، دیگر وفاقی وزرا کو بھی وزیراعظم ہاس کے عملے نے واپس بھجوا دیا ہے، فواد چوہدری، شبلی فراز اور شیریں مزاری کو بھی واپس بھجوایا گیا ہے۔
عمران خان نے روانگی سے پہلے وزیراعظم ہاس کیعملے سے ملاقات بھی کی۔

شیئر کریں

Top