عمران خان کیخلاف اپوزیشن کی تحریک فیصلہ کن مرحلے میں پہنچ چکی،شمس میر

12345-567.jpg

گلگت( بادشمال نیوز) سابق وزیراطلاعات و پولٹیکل ایڈوائزر مسلم لیگ (ن)گلگت بلتستان شمس میر نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہاہیکہ مسلم لیگ (ن)اپنے قائد محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کی بقا کی جنگ لڑرہی ہے اور ایک ایسی وفاقی حکومت سے نبرو آزما ہے جس نے ملک میں جمہوری نظام اور پارلیمانی اقدار کی جہاں اینٹ سے اینٹ بجادی ھے وہاں مہنگائی,بیروزگاری اور معیشت کا پہیہ جام کرکے ملک کی جڑیں ہلادی ہیں۔سابق وزیراطلاعات شمس میر نے مزید کہاکہ مسلم لیگ(ن)اور پی۔ڈی۔ایم کی تحریک عمران خان کے نااہل فیصلوں اور حکومت کے خلاف اب فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکی ھے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان اور اس کے حواریوں نے گلگت بلتستان الیکشن 2020 میں جہاں بدترین دھاندلی کرکے یہاں بزداروں کی حکومت قائم کی وہاں الیکشن جھوٹے اعلانات کرکے گلگت بلتستان کی عوام سے کھلواڈ کیا گیا۔23 مارچ 2022 کو عبوری صوبہ بنانے کا عمران خان کا جھوٹا اعلان آج یہاں کی عوام پر تحریک انصاف خالد خورشید اور عمران خان کا پول کھل چکا ھے۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن)گلگت بلتستان آج اپنے قائدین محمد نواز شریف,شہباز شریف,مریم نواز اور حافظ حفیظ الرحمن کی قیادت میں ملک بچا تحریک کا ہر اول دستہ ہے اور مسلم لیگ (ن)کا یہ ہر اول دستہ بشیر احمد خان کی قیادت اسلام آباد پہنچ چکا ھے جو 28 مارچ کے جلسے میں مسلم لیگ(ن)کے شیروں کا سمندر کا حصہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن)گلگت بلتستان کے قائدین اور کارکنوں کے ہمراہ اس بار ضلع گلگت حلقہ 3 سے کیپٹن (ن)شفیع خان اور ان کے رفقا جبکہ ضلع نگر سے حالیہ دنوں مسلم لیگ (ن)میں شامل ہونے والے پاکستان پیپلز پارٹی کی نمایاں شخصیت جاوید حسین اور ان کے رفقا,وزیر جہانگیر اور ضلع گلگت سے محمد کثیر کی مسلم لیگ (ن)میں حالیہ شمولیت اور مسلم لیگ (ن)گلگت بلتستان کے شیروں کے ہمراہ اسلام آباد میں جلسہ کیلئے روانگی قابل دید ہے۔شمس میر نے کہاکہ وہ دن دور نہیں کہ جب ملک اور گلگت بلتستان ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) کا طوطی بولے گا۔انہوں نے کہاکہ ملک اور گلگت بلتستان میں جمہوری نظام کی بحالی,عدل و انصاف کی فراہمی اور خوشحالی کیلئے مسلم لیگ(ن)کے قائدین حافظ حفیظ الرحمن,طفیل احمد,اونگزیب ایڈوکیٹ,عطا الرحمن,رضوان راٹھور,بشیر احمد خان,ڈاکٹر مستان,عمران وکیل,رانا فرمان,رانا فاروق,ریاض احمد,زوالفقار تتو,کیپٹن شفیع خان,جاوید حسین,ریحان شاہ,سجاد شیرالیاٹ,انجینئیر محمد انور,صدر عالم,شہزادہ حسین مقپون,ثابت خان,عتیق الرحمن,دلدار حسین اور کارکنوں,ایم۔ایس۔ایف,ایم۔وائی۔او,علما ونگ,لیبر ونگ اقلیتی ونگ,سوشل میڈیا ونگ کے کارکنوں نیز گلگت بلتستان کے تمام اضلاع سے آئے ہوئے رہنماں اور کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے مملکت پاکستان سے عمران خان کی مہنگائی کی سرکار سے نجات کیلئے گلگت بلتستان سے قومی تحریک میں نمائندگی کی۔

شیئر کریں

Top