عمران نیازی کو گھر بھیجنے سے سیاسی بحران میں کمی آئیگی،حبیبہ شرافت

habiba-sharafat-copy.jpg

اسلام آباد( حمید پیرزادہ)پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما امیدار گلگت بلتستان اسمبلی حبیبہ شرافت نے کہا کہ وفاق میں عمران نیازی کو گھر بھیجنے سے سیاسی بحران میں کمی آگئی اب پی ڈی ایم کے رہنما پاکستان میں معاشی سرگرمیوں کو بہتر بنانے اور ملک کو موجودہ سنگین حالات سے نکالنے کے لئے کام کرے گی عمران نیازی نے آئین کے ساتھ کھلوارڈ کرنے کی کوشش کی مگر اعلی عدلیہ کے ججوں نے تاریخی فیصلہ دیکر آئین کی بالادستی کی جس پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے مزید کہاکہ اب گلگت بلتستان سے بھی اس سلیکٹیڈ حکومت کے جانے کا وقت ہوا چاہتا ہے بہت جلد قائد حزب اختلاف سمیت اپوزیشن ممبران گلگت بلتستان اسمبلی میں بھی تحریک عدم اعتماد پیش کر کے یہاں سے بھی تبدیلی کا جنازہ نکالا جائے گا اور گلگت بلتستان میں بھی خوشحالی کے سفر کا آغاز ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں عمران نیازی کے نام پر بلیک میلنگ گروپ عوام پر مسلط کیا گیا جس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑا اب انشا اللہ آہستہ آہستہ گلگت بلتستان میں سلیکٹیڈ حکومت کے خاتمے کے ساتھ ساتھ ترقی کا دور شروع ہوگا ۔

شیئر کریں

Top