شگر(بادشمال نیوز) غازیاں گلگت بلتستان ضلع شگر کے صدر آرنیری کیپٹن(ر)حاجی مہدی خان اور جنرل سیکریٹری لانس حوالدار(ر) حسن عسکری نے کیپٹن (ر)شہریارشیرازی کوڈپٹی کمشنر شگر کا چارج سنبھالنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر عائشہ خان کا بطور قائم مقام ڈپٹی کمشنر شگر کے فرائض کی انجام دہی کو سنہری حرف میں لکھا جاے گا۔ان شاء اللہ ہم غازیاں گلگت بلتستان ہر عوام دوست پالیسی پر ڈپٹی کمشنر شگر اور اسسٹنٹ کمشنر شگر کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔امید ہے دونوں آفیسران شگر کی ترقی اورلوگوں کی فلاح و بہبود میں اپنا کردار اداکرینگے۔